جے پور،یکم ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرپشن بیورو (اے سی بی) نے راجستھان پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو جمعہ کو 24000 روپے کی مبینہ رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔الزام ہے کہ کانسٹیبل نے عصمت دری متاثرہ کے والد سے یہ رقم ڈی این اے ٹیسٹ کے نام پر مانگی تھی۔
اے سی بی کے انسپکٹر جنرل رام سنگھ نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے ڈی این اے ٹیسٹ مفت ہے لیکن ملزم ہیڈ کانسٹیبل سپاہی لوکیش مینا اس کے لئے پیسہ مانگ رہا تھا۔شکایت کی توثیق کے بعد کارروائی کی گئی اور اس کورشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔وہ فروری 2018 میں ہوئے ایک معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں تین افراد پر عصمت دری کا الزام ہے۔
سنگھ نے کہاکہ اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔جب متاثرہ کے والد نے معاملے کو جلد کرنے کی اپیل کی تو ہیڈ کانسٹیبل مینا نے ڈی این اے ٹیسٹ کی فیس کے طور پر 24000 روپے مانگے۔حالانکہ مینا کا اس تحقیقات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لیکن وہ انکوائری جلد کرنے کا جھانسہ دے رہا تھا۔اس معاملے میں اے ایس پی کے کردار کی بھی جانچ کی جائے گی۔